مندرجات کا رخ کریں

صفحۂ اول

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
ویکیپیڈیا میں خوش آمدید

منتخب مضمون

مخدوم محمد ہاشم ٹھٹوی، سندھ کے علم و ادب کے حوالے سے بین الاقوامی شہرت یافتہ شہر ٹھٹہ سے تعلق رکھنے والے اٹھارویں صدی کے عظیم محدث، یگانۂ روزگار فقیہ اور قادر الکلام شاعر تھے۔ کلہوڑا دور کے حاکمِ سندھ میاں غلام شاہ کلہوڑا نے انھیں ٹھٹہ کا قاضی القضاۃ مقرر کیا، انھوں نے بدعات اور غیر شرعی رسومات کے خاتمے کے لیے حاکم وقت سے حکم نامے جارے کرائے۔ ان کی وعظ، تقریروں اور درس و تدریس متاثر ہو کر بہت سے لوگ مسلمان ہوئے۔ ان کی تصانیف و تالیفات عربی، فارسی اور سندھی زبانوں میں ہیں۔ انھوں نے فقہ، قرآن، تفسیر، سیرت النبی، حدیث، قواعد، عقائد، ارکان اسلام سمیت تقریباً تمام اسلامی موضوعات پر لاتعداد کتب تحریر و تالیف کیں، کتب کی تعداد کچھ محققین کے اندازے کے مطابق 300 ہے، کچھ محققین 150 سے زیادہ خیال کرتے ہیں۔ ان کی گراں قدر تصانیف مصر کی جامعہ الازہر کے نصاب میں شامل ہیں۔ ان کے مخطوطات کی بڑی تعداد بھارت، سعودی عرب، ترکی، پاکستان، برطانیہ اور یورپ کے بہت سے ممالک کے کتب خانوں میں موجود ہیں۔ پاکستان خصوصاً سندھ اور بیرونِ پاکستان میں ان کی کتب کے مخطوطات کی دریافت کا سلسلہ اب تک جاری ہے۔

خبروں میں

دھرمیندر پردھان
دھرمیندر پردھان

منتخب فہرست

بنگلہ دیش میں عالمی ثقافتی ورثہ، کے تین مقامات ہیں اور مزید سات مقامات عارضی فہرست میں شامل ہیں۔ ان مقامات کا انتخاب یونیسکو نے ملک کے تاریخی، ثقافتی اور قدرتی مقامات میں سے کیا ہے۔ پہلے دو مقامات کو 1985ء میں شامل کیا گیا تھا جو شہر مساجد، باگیرہاٹ اور پہاڑ پور میں سومپور مہاوہار کے کھنڈرات تھے۔ دونوں مقامات ثقافتی ہیں۔ سب سے حالیہ مقام سندربن ہے جسے 1997ء میں درج کیا گیا تھا اور یہ ایک قدرتی مقام ہے۔ بنگلہ دیش نے 3 اگست 1983ء میں یونیسکو عالمی ثقافتی ورثہ میں شمولیت اختیار کی، جس سے اس کے تاریخی مقامات اس فہرست میں شامل ہونے کے اہل ہو گئے۔ یونیسکو کے عالمی ثقافتی ورثہ مقامات ایسے مقامات ہیں جو ثقافتی یا قدرتی خاص اہمیت کے حامل ہیں اور انسانیت کے ورثے کے لیے مشترکہ اہم ہیں جیسا کہ 1972ء میں قائم ہونے والے یونیسکو کے عالمی ثقافتی ورثہ کنونشن میں بیان کیا گیا ہے جس میں یادگاری مجسمے یا نوشتہ جات، عمارتیں (بشمول آثار قدیمہ کے مقامات)، قدرتی خصوصیات (جسمانی اور حیاتیاتی تشکیلات پر مشتمل)، ارضیاتی اور فزیوگرافیکل تشکیلات (بشمول جانوروں اور پودوں کی خطرے سے دوچار انواع کے مسکن) اور قدرتی مقامات جو سائنس، تحفظ یا قدرتی خوبصورتی کے نقطہ نظر سے اہم ہیں کو قدرتی ورثہ کہا جاتا ہے۔

مکمل فہرست دیکھیں

کیا آپ جانتے ہیں؟

تربیلا بند
تربیلا بند

  …کہ پاکستان میں واقع تربیلا ڈیم (تصویر میں) دنیا میں مٹی کی بھرائی کا سب سے بڑا ڈیم ہے؟
  …کہ امریکی خلاباز ایلن شیپرڈ چاند پر گالف کھیلنے والے پہلے انسان تھے؟
  …کہ چین کی پیپلز لبریشن آرمی دنیا کی سب سے بڑی فوج ہے؟
  …کہ اسٹیتھوسکوپ کو فرانسیسی نژاد ڈاکٹر رینی لینیک نے 1816ء میں پیرس میں ایجاد کیا تھا؟
  …کہ یسوع مسیح کے بارہ شاگردوں میں سے یہوداہ اسکریوتی وہ شاگرد تھا جس نے یسوع کو دھوکا دیا اور چاندی کے تیس سکوں کے بدلے انھیں یہودیوں کے حوالے کر دیا، جس پر بعد میں شرمساری کی وجہ سے اس نے خودکشی کر لی؟

کیا آپ بھی لکھنا چاہتے ہیں؟

اردو ویکیپیڈیا پر اس وقت 674,689 مضامین موجود ہیں، اگر آپ بھی کسی موضوع پر مضمون لکھنا چاہتے ہیں تو پہلے اس صفحۂ تلاش پر جا کر عنوان لکھیے اور تلاش کرنے کی کوشش کریں، ممکن ہے آپ کا مطلوبہ مضمون پہلے سے موجود ہو۔ اگر مضمون موجود نہ ہو تو ذیل کے خانہ میں وہ عنوان درج کریں اور نیا مضمون تحریر کریں۔

تاریخ

آج: جمعہ، 28 اگست 2026 عیسوی بمطابق 14 ربیع الاول 1448 ہجری (م ع و)

فاطمہ زھرا
سالگرہ
برسی

ویکیپیڈیا کا حصہ بنیں!

ویکیپیڈیا ایک آزاد اور کثیر لسانی دائرۃ المعارف ہے جس میں ہم سب مل جل کر لکھتے ہیں اور مل جل کر اس کو سنوارتے ہیں۔ ویکیپیڈیا کا آغاز جنوری سنہ 2001ء میں ہوا، جبکہ اردو ویکیپیڈیا کا اجرا جنوری سنہ 2004ء میں عمل میں آیا۔ اس وقت اردو ویکیپیڈیا میں 674,689 مضامین موجود ہیں۔

ہمارے ساتھ سماجی روابط کی ویب سائٹس پر شامل ہوں: اور

ویکیپیڈیا صحت ومعتبریت کی کوئی ضمانت فراہم نہیں کرتا۔
ویکیمیڈیا فاؤنڈیشن ویکیپیڈیا پر موجود مواد کی صحت کا ذمہ دار نہیں ہے۔ ہر ترمیم کنندہ خود اپنی ترمیم کا ذمہ دار ہے۔
ہم سے رابطہ کریںمدد کی ضرورت ہے؟ ہم سے رابطہ کریں!